21 جنوری 2014 - 20:30
مسجد الاقصی کے اطراف میں بدستور کھدائي

الاقصی ادارۂ اوقاف نے خبردار کیا ہے کہ صیہونی حکومت، قدس شریف میں مسجد الاقصی کے اطراف میں بدستور کھدائي کررہی ہے۔

ابنا: الاقصی ادارۂ اوقاف نے خبردار کیا ہے کہ صیہونی حکومت، قدس شریف میں مسجد الاقصی کے اطراف میں بدستور کھدائي کررہی ہے۔ فلسطین پریس سینٹر کے مطابق اس ادارے نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے سلوان سٹی میں وادی حلوہ میں کھدائي شروع کردی ہے۔ الاقصی ادارۂ اوقاف کے مطابق صیہونی حکومت نے قدس شریف میں دسیوں اسلامی آثار قدیمہ تباہ کردئے ہیں۔ اس بیان کے مطابق صیہونی حکومت نے گذشتہ برس قدس اور اسکے اطراف میں کھدائي کی ایک سو چار کاروائياں انجام دی ہیں۔  کھدائي کی یہ کاروائياں اسلامی آثار قدیمہ کو مٹانے کی غرض سے انجام دی جاتی ہیں۔ صیہونی حکومت، مسجد الاقصی کو منہدم کرکے اس کی جگہ  ہیکل سلیمانی بنانا چاہتی ہے۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲